چین میں پھنسے 300 پاکستانی چھٹے روز بھی وطن نہیں پہنچ سکے
واپسی کی راہ میں رکاوٹ سی اے اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر معطل سہولتیں ہیں
چین میں پھنسے 300 سے زائد پاکستانی مسافرچھٹے روز بھی وطن نہیں پہنچ سکے۔
چین کے ایک ہوٹل اورچینی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمحصور ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ میں رکاوٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پرمعطل کی جانے والی سہولتیں ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے ازخود نوٹس لیا گیا اوران کی فوری وطن واپسی کے لیے گزشتہ روز احکام دیے گئے تھے،۔
ذرائع کا کہنا ہے علی الصباح لگ بھگ 3بجے چینی میں محصورہونے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز روانہ ہوناتھی تاہم جہازکی روانگی کے وقت سول ایوی ایشن کی جانب سے انسپکشن کے دوران جہازکے انجن کے ایک ربڑپائپ کو پروازکے لیے ناکارہ قراردیکرپروازکی روانگی روک دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے آنیوالی پرواز میں6روزہ تاخیرکی وجہ سے بیشتر مسافروں کے ویزے ایکسپائرہوچکے ہیں،ترجمان شاہین ایئرکاکہناہے کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ان کے جہاز پرتیکنیکی اعتراض کے بعد وہ مختلف چارٹرکمپنیوں سے رابطے میں ہیں تاکہ پاکستانی مسافروں کوواپس لایاجاسکے۔
ترجمان شاہین ایئرکا مزید کہناہے کہ سول ایو ی ایشن نے عین وقت پرجہاز کی اہلیت پرسوال اٹھایا جوان کے منفی ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔