ناردرن بائی پاس سے مال بردار گاڑیوں کا اغوا روکا جائے آئی جی

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے وفد کی جانب سے نشاندہی کیے جانیوالے مسائل کے حل کیلیے ضروری ہدایات دیں۔


Staff Reporter May 16, 2013
آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے وفد کی جانب سے نشاندہی کیے جانیوالے مسائل کے حل کیلیے ضروری ہدایات دیں۔فوٹو: فائل

آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں چیئر مین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپمنٹ آف پاکستان (آباد ) محمد انور گوگائی کی سربراہی میں ایک 4 رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے آئی جی سندھ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر آئی جی سندھ نے موقع پر ہی احکامات دیے، آئی جی سندھ نے آباد کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ڈی آئی جی ایسٹ کو فوکل پرسن نامزد کرنے کے بھی احکامات دیے۔



یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئر مین غلام یاسین خان نیازی کی سربراہی میں ایک 4 رکنی وفد نے بھی آئی جی سندھ و دیگر سینئر پولیس افسران سے سینٹرل پولیس آفس میں علیحدہ سے ملاقات کی ، آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے وفد کی جانب سے نشاندہی کیے جانیوالے مسائل کے حل کیلیے ضروری ہدایات دیں۔

انھوں نے کھا کہ ناردرن بائی پاس پر مال بردار گاڑیوں کے مبینہ اغوا اور ڈکیتیوں کے یقینی انسداد کیلیے پولیس چوکیوں اور پیٹرولنگ کے ذریعے تمام ضروری اقدامات کو موثر بنایا جائے انھوں نے اس سلسلے میں وفد کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر پر تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں