لیونارڈو ڈی کیپریو پسندیدہ اداکارہیںعامر خان

لیونارڈو ڈی کیپریو اور ڈینیئل لوئس پسندیدہ ترین اداکار ہیں، عامر خان


Net News May 16, 2013
عامر خان ان دنوں فلم ’’دھوم تھری‘‘ اور’’ پیکے‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی. فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ہالی وڈ میں لیونارڈو ڈی کیپریو اور اداکار ڈینیئل لوئس ہالی وڈ میں ان کے پسندیدہ ترین اداکار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ لیونارڈو ڈی کیپریو اور ڈینیئل لوئس ان کے پسندیدہ ترین اداکار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ انھیں فلمیں دیکھنے کا کم ہی وقت ملتا ہے لیکن ان ہالی وڈ اداکاروں کی فلمیں دیکھ کر انھیں صحیح معنوں میں مزا آتا ہے ، وہ اپنے ہر کردار میں جان ڈال دینے والے اداکار ہیں، ان سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کوبھی ملا۔

عامر خان نے اپنی فلموں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں فلم ''دھوم تھری'' اور'' پیکے'' کی عکسبندی میں مصروف ہیں جو جلد ہی مکمل کرلی جائیں گی اورفلم بینوں کے لیے سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں