نئی فلم میں ایکشن کردار نبھانا چاہتی ہوں ایشا گپتا

ایکشن فلموں میں کام کرنے والی ہیروئن ہی اصل میں پرکشش لگتی ہے، ایشا گپتا

اکشے کمار اور جیکی چن جیسا ایکشن بہت پسند ہے مارشل آرٹ لڑکیوں کی تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے، ایشا گپتا فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہوں گی، نئی فلم میں پھر ایکشن کردار نبھائوں گی۔


ایکشن فلموں میں کام کرنے والی ہیروئن ہی اصل میں پرکشش لگتی ہے۔ اکشے کمار اور جیکی چن جیسا ایکشن بہت پسند ہے مارشل آرٹ لڑکیوں کی تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے اور جب لڑکیاں فلمی ہیروئنوں کو ایکشن میں دیکھیں گی تو وہ بھی اس طرف راغب ہوں گی۔

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ ہمیشہ بھٹ فیملی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہتی ہے ،مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ،فلم ''جنت ٹو ''اور ''راز تھری''میں پرفارمنس کے مواقع انھی کی بدولت ملے ان کی شکر گزار ہوں جہاں بھی جائوں گی انھیں یادرکھوں گی، انھوں نے کہا کہ اچھے لوگ اچھے لفظوں میں یاد رہتے ہیں۔ آئندہ بھی اچھی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں ۔ نئی فلم میں پھر ایکشن کردار نبھائوں گی،پولیس افسر بن کر دیکھ لیا ۔ اس کردار سے مطمئن ہوں۔
Load Next Story