ورون دھون سیف کی آئندہ ہوم پروڈکشن فلم میں کام کرینگے

یہ پروڈیوسر کا کام ہے کہ وہ کاسٹ کا اعلان کریں، اداکار ورون دھون

فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار ورون دھون اداکار سیف علی خان کی آئندہ ہوم پروڈکشن فلم میں کام کرینگے ۔


اداکار ورون دھون نے اس حوالے سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ پروڈیوسر کا کام ہے کہ وہ کاسٹ کا اعلان کریں وہ اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے آئندہ فلمی پراجیکٹ کے اعلان سے پہلے ان کے بارے میں کوئی آگاہی دیں گے۔

وہ خوش ہیں کہ انھیں مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ کام کا موقع مل رہا ہے اور نئے تجربات حاصل ہورہے ہیں۔ اس فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ فلم کی ہدایات سری رام راگہاوام دیں گے۔ رام راگہاوام کا کہنا ہے کہ جونہی فلم کے حوالے سے تمام تر معاملات طے پاتے ہیں جلد ہی اس فلمی پراجیکٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔
Load Next Story