چیف جسٹس نے دیامیر میں اسکول جلائے جانے کا نوٹس لے لیا

حکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیرگلگت و بلتستان افئیرزاورسکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

دیامر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے 12 اسکولوں کو تباہ کردیا تھا فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےدیامیر میں اسکولوں کو آگ لگانے اور انہیں بارودی مواد سے تباہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے دیامرکے علاقے چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکولوں کوجلائے جانے کے واقعات پرحکومت پاکستان، سیکریٹری آزاد کشمیرگلگت وبلتستان افئیرز اورسکریٹری داخلہ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

دیامرکی تحصیل، تانگیر، داریل اورچلاس میں جمعرات اورجمعے کی درمیانی رات نامعلوم افراد نے مجموعی طورپر12 اسکولوں کوتباہ کردیا تھا۔ متاثرہ اسکولوں میں پاک فوج کے زیرِانتظام چلنے والے دواسکول بھی شامل ہیں۔
Load Next Story