سیاسی محاذ آرائی کے خاتمے سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی فیڈریشن

تجارتی سرگرمیاں منجمد، مسائل کا نبار لگا ہے، قومی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے


Business Reporter May 16, 2013
تجارتی سرگرمیاں منجمد، مسائل کا نبار لگا ہے، قومی پالیسیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان نے نئی منتخب ہونے والی حکومت اور مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے موجودہ اقدامات اٹھانے جانے کے مثبت اثرات نمودار ہونگے۔

ملک میں سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگا اور معاشی ترقی کی راہ ہموارہوگی یہ بات وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت پاکستان کے صدر زبیر احمد ملک ،نائب صدور گلزارفیروز،شاہین الیا س سروانہ ،سابق نائب صدور زکریا عثمان، زبیر طفیل اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر احمد ملک نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے قومی پالیسی تشکیل دینے، عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کیے جانے اور بجلی بحران پرقابو پانے کے لیے ڈیمز کی تعمیر جیسے منصوبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں مثبت سوچ اور فوری طور پر چیلنجوں کاسامنا کرنا قابل تحسین عمل ہے۔



انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران، امن وامان کی بدترین صورتحال کے باعث تجارتی وکاروباری سرگرمیاں منجمد ہونے سے مسائل کا انبار لگ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے توانائی بحران اوراسکے حل کے لیے باقاعدہ طورپر ایک سیشن کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کی باقاعدہ طورپر رپورٹ مرتب کی جائیگی اور رپورٹ کو نئی منتخب ہونے والی حکومت سمیت وزارت پانی وبجلی کو بھی ارسال کی جائیگی تاکہ اسٹیک ہولڈرز کو توانائی بحران سے درپیش مشکلات اور اسکے سدباب کے لیے راستے کا تعین کیا جاسکے۔

نائب صدر ایف پی سی سی آئی گلزارفیروز اور شاہین الیاس سروانہ نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال تشویش ناک ہے لیکن تاجروصنعتکار برادری سمیت عوام کو امید ہے کہ نئی منتخب ہونے والی حکومت اپنی ٹیم کے ہمراہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی پہلو کواپناتے ہوئے پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کریگی ۔ زبیر طفیل نے کہا کہ انتخابی عمل روشن پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔ زکریا عثمان نے کہا کہ توانائی بحران کے باعث صنعتیں متا ثر ہو ر ہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں