والدین پولیو مہم کی کامیابی کیلیے تعاون کریں شاہنواز بابر

بچوں کو معذوری سے بچانے کیلیے مہم کے دوران قطرے ضرور پلوائیں،ڈپٹی کمشنر


Nama Nigar May 16, 2013
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ظہور احمد میمن نے بتایا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ضلع کے 288645 بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے. فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہنواز بابر نے کہا ہے کہ والدین اپنے5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ہر صورت میں پلائیں۔

تاکہ ان کے بچے معذور ہونے سے بچ سکیں۔ ضلع میں 27 سے 29 مئی تک شروع ہونے والی قومی پولیو مہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران نے ہر مرتبہ مؤثر مہم چلاکر ٹھٹھہ کو پولیو سے پاک ضلع کی حیثیت دلوانے کی ہر ممکن کوشش کی۔



محکمہ صحت ٹھٹھہ اور فوکل پرسن بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے متعلق اطلاع محکمہ صحت کے ہیڈکواٹر میں قائم کردہ کنٹرول روم پر دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ظہور احمد میمن نے بتایا کہ آئندہ پولیو مہم کے دوران ضلع کے 288645 بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 764 گشتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں