ن لیگی کارکنوں پر جیالوں کا حملہ 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

واقعہ ماتلی کے گاؤں جامن کھوسو میں پیش آیا، متاثرین کا پریس کلب پر مظاہرہ و دھرنا


Nama Nigar May 16, 2013
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع بدین کے صدر عدنان گڈو قائم خانی کی قیادت میں کارکنوں اور زخمیوں کے رشتے داروں نے ماتلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا. فوٹو: فائل

گاؤں جامن کھوسو میں جیالوں کا اپنے ہی گاؤں کے مسلم لیگ ن کے حامیوں پر تشدد، حملے میں 2 خواتین مسمات رانی اور اس کی شادی شدہ بیٹی نور خاتون سمیت گھر کا سربراہ خمیسہ کھوسہ زخمی ہوگئے۔

جنھیں تعلقہ اسپتال ماتلی میں داخل کردیا گیا، تینوں زخمی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر ممتاز کھوسو کے قریبی رشتے دار ہیں۔



اس واقعے کیخلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع بدین کے صدر عدنان گڈو قائم خانی کی قیادت میں کارکنوں اور زخمیوں کے رشتے داروں نے ماتلی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں