عمران خان کو وزارت عظمٰی سے روکنے کی درخواست سماعت کیلیے منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے


ویب ڈیسک August 04, 2018
عمران خان کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے، درخواست گزار کا موقف فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزارت عظمٰی کا حلف لینے سے روکنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہدا فاوٴنڈیشن کے سابق ترجمان حافظ احتشام کی طرف سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ کا این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں بھی اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا، عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ایسے شخص کا وزیر اعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ عدالت عالیہ وفاقی حکومت کو امریکی عدالت سے عمران خان سے متعلق ٹیریان وائٹ کا مکمل مصدقہ ریکارڈ پیش کرنے اور ریحام خان کو الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں