سینئر کالج اساتذہ کو جونئیر پرنسپلز کے ماتحت کر دیا گیا

سیکشن افسرنثارشاہ نےگریڈ 20کےسینئر اساتذہ کو جونیئر پرنسپلز کے ماتحت کردیا،اندرون سندھ سے تبادلے کیلیے رشوت کی طلبی.


Safdar Rizvi May 16, 2013
پروفیسر ایاز چانڈیو،محسن علی،دیدار مرتضیٰ بھٹو،ضیا الدین میمن،چینگرگوسوانی اور دیگر جونیئر پرنسپلز کے ماتحت کام کرنے پر مجبور. فوٹو: وکی پیڈیا

حکومت سندھ کی جانب سے کالج اساتذہ کی گریڈ20 کی ترقیوں میں بڑے پیمانے پربے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے اور12سے زائد سرکاری کالجوں میں گریڈ 20 کے سینئراساتذہ کا تبادلہ کرکے انھیں گریڈ19کے جونیئر پرنسپلز کے ماتحت کردیا گیا ہے۔

اندرون سندھ تبادلہ کیے گئے بعض اساتذہ سے مبینہ طورپر کراچی میں دوبارہ تعیناتی کے لیے محکمہ تعلیم کے ایک جونیئر افسر کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،کراچی میں اس وقت گورنمنٹ نیشنل کالج، پی ای سی ایچ ایس فائونڈیشن کالج اورملیرکینٹ کالج میں پرنسپل کی نشستیں خالی ہیں،تبادلوں اور تقرریوں میں بے قاعدگیاں محکمہ تعلیم کی سفارش اور سیکشن افسر نثار شاہ کی بنائی گئی فہرست پر ہوئی ہیں ،گریڈ 20 میں ترقی پانے والے پروفیسر ایاز حسین چانڈیوکوجامعہ ملیہ کالج میں جونیئر ترین پرنسپل کے ماتحت کردیا گیا ہے ۔

جبکہ کالج میں پرنسپل کی نشست گریڈ 20 کی ہے گورنمنٹ پریمیئرکالج نمبرون میں گریڈ 20 کی واحد نشست پرپہلے ہی پروفیسرکام کررہے ہیں تاہم یہاں بغیرکسی اضافی اسامی کے پروفیسراعجاز رحمٰن کو بھیجا گیا ہے ترقی پانے والے پروفیسرمحسن علی کوایس ایم گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبرون میں 19 گریڈ کے پرنسپل کے ماتحت کیا گیا ہے پروفیسر دیدار مرتضیٰ بھٹو کوڈی جے سائنس کالج میں پرنسپل کے ماتحت کیاگیاہے پروفیسر حفیظ اللہ میمن کوسندھ کے تاریخی کالج گورنمنٹ سی اینڈ ایس ڈگری کالج شکارپور میں گریڈ 19کے پرنسپل کے ماتحت کیاگیاہے ۔



پروفیسرضیا الدین میمن کوسپیریئر سائنس کالج خیرپور میں گریڈ 19 کے پرنسپل کے ماتحت کیا گیا ہے جبکہ اسامی نہ ہونے کے باوجود پروفیسرچینگرگوسوانی کوگورنمنٹ ڈگری بوائز کالج مٹھی بھیجا گیا ہے آرایل اے کے گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں گریڈ 20 کی ایک ہی اسامی ہے تاہم ترقی کے بعد پروفیسرعرفانہ اسلم کابھی مذکورہ کالج میں تبادلہ کیاگیاہے۔

مزید براں پروفیسرفاطمہ قادرکوکراچی کے سینٹ لارنس کالج میں گریڈ18کی پرنسپل کے ماتحت کیاگیاہے اور20گریڈ کی پروفیسرکوپرنسپل نہیں بنایاگیاگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شہید ملت میں پروفیسرشاہین قریشی کوجونیئرپرنسپل کے ماتحت کیاگیاہے۔

پی ای سی ایچ ایس کالج میں سینئرترین پروفیسرعفت سہیل کوترقی دینے کے بعد اسی کالج میں ان سے جونیئر پرنسپل پروفیسرآمنہ سومروکے ماتحت کردیاگیاہے اورسینئرترین پروفیسرکوکالج کا چارج نہیں دیا گیا گریڈ 20 میں ترقی کے باوجود تبادلوں سے متاثراورجونیئر پرنسپلز کے ماتحت کام کرنے پر مجبوران اساتذہ نے ایک روز قبل چارج سنبھالنے والے دیانت دار سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوسے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس معاملے کانوٹس لیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں