
بھارت کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے میں 31 رنز کی فتح سے اپنی تاریخ کے 1000 ویں ٹیسٹ کو یادگار بنا لیا۔ 194 رنز کا ہدف پانے والی مہمان سائیڈ چوتھی صبح لنچ سے قبل ہی 162 پر ڈھیرہوگئی، بین اسٹوکس نے ویرات کوہلی کی قیمتی وکٹ لینے کے ساتھ ہردیک پانڈیا کی صورت میں آخری مزاحمت بھی کچلی، بھارتی کپتان نے 51 اور پانڈیا نے 31 رنز بنائے، اسٹوکس نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
انگلش ٹیم کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوچکی، دوسرا ٹاپ لیول میچ کھیلنے والے 20 سالہ سام کیورن کے لئے بھی یہ مقابلہ ذاتی طور پر انتہائی کامیاب ثابت ہوا، جنہوں نے لیفٹ آرم سوئنگ بولنگ سے بھارت کی پہلی اننگز میں 74 رنز کے عوض ٹیسٹ بیسٹ 4 وکٹیں لینے کے بعد بیٹنگ کے دوران کیریئر کی پہلی ٹیسٹ ففٹی مکمل کرتے ہوئے 63 رنز بھی بنائے، اس کارکردگی کا صلہ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ کی صورت میں ملا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔