
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ کے دوران وکٹ کیپر شہباز احمد کو گردن پر گیند لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے فاسٹ بولر کا ایک گیند باؤنس کے بعد بڑی شدت کے ساتھ شہباز احمد کی گردن پر لگا اور وہ نیم بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں اسٹریچر کی مدد سے گراؤنڈ سے باہر لے جانے کے بعد فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا ایم آر آئی بھی کیا گیا جس میں کوئی سنگین نوعیت کی انجری سامنے نہیں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپیر شہباز احمد کی حالت خطرے سے باہر لیکن ان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔