آئی پی ایل بھارتی معاشرے پر منفی اثرات پڑنے لگے

جوا ہارنے والے ایم بی اے شخص نے اپنے کزن کو تاوان کیلیے اغوا کرکے قتل کردیا


Sports Desk May 16, 2013
لوگوں نے زیور اور گھر بیچ کر داؤ کھیلنے شروع کردیے، مزید کئی سٹے باز گرفتار۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل سے بھارتی معاشرے پر منفی اثرات پڑنے لگے، میچز پر جوا ہارنے والے ایم بی اے شخص نے اپنے ہی کزن کو تاوان کیلیے اغوا کرکے قتل کردیا، لوگوں نے زیور اور گھر بیچ کر داؤ کھیلنے شروع کردیے، پولیس نے مزید کئی سٹے بازوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ نے جہاں بھارت میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے وہیں اس کے معاشرے پر منفی اثرات بھی پڑنے لگے ہیں، اس کی وجہ سے نوجوان بڑی تعداد میں جوئے کی لت میں پڑگئے اور کئی تو اس کی وجہ سے جرائم کی راہ پر بھی چل نکلے ہیں۔ بکیز نے بھی اسٹوڈنٹس اور ملازمت پیشہ لوگوں کو اس راہ پر لگالیا جس سے ان کے بینک بیلنس میں تو اضافہ ہونے لگا مگر لوگوں کے گھر اجڑنا شروع ہوگئے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ سینٹرل ممبئی میں پیش آیا جس میں ایک 28 سالہ نوجوان ہیمانشو رانکا نے اپنے ہی 13 سالہ چچا زاد ادتیا کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کے بعد قتل کرڈالا وہ خود آئی پی ایل میچز پر جوا کھیلنے کی وجہ سے مقروض ہوچکا تھا۔



رقم ادا کرنے کیلیے اس نے ہیروں کے بیوپار سے جڑے اپنے ایک چچا کے گھر کو ہی نشانہ بنایا۔ ایک 22 سالہ نوجوان نے جوا کھیلنے کیلیے اپنی بیوی کا زیور فروخت کردیا جبکہ 27 سالہ ایک اور شخص نے آئی پی ایل میچز پر جوا ہارنے سے مقروض ہونے والی رقم ادا کرنے کیلیے اپنا مکان 40 لاکھ میں فروخت کرکے خود کرائے کے مکان میں آگیا۔ ادھر ممبئی پولیس نے ایک بڑے کرکٹ بکی رامیش ویاس سمیت تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے ساتھ پاکستان سے بکیز کو 30 کالز کیے جانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |