سلمان خان کا بیرون ملک سفر عدالتی اجازت سے مشروط 

دبنگ اداکار کو بیرون ملک جانے سے قبل ہر بار عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔


ویب ڈیسک August 04, 2018
دبنگ اداکار کو بیرون ملک جانے سے قبل ہر بار عدالت سے اجازت لینا ہوگی۔

جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کی بیرون ملک روانگی عدالت کی اجازت سے مشروط کردی۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے اور چند ماہ قبل ہی سلو میاں کو 5 سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ صرف 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

بعد ازاں سلمان خان نے اپنی فلم 'ریس تھری' کی بیرون ملک شوٹنگ کے لیے عدالت سے اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کردی تھی اور حال ہی میں دبنگ اداکار نے امریکا کا ٹور بھی کیا جہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں پرفارم کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایک بار پھر سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ہر بار بیرون ملک جانے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں