نوازشریف پنجابی لیڈر ہیںامریکی پالیسی پرعمل کرینگے شیخ رشید

وہ جب بھی گرے اپنے بوجھ سے گریں گے ، ڈرون حملے نہیں رکیں گے ،میں غریب کی آواز ہوں.


Monitoring Desk May 16, 2013
قومی غیرت بھی کوئی چیز ہے، نوازشریف دہلی جا کرحلف اٹھا لیں،ٹو دی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور نومنتخب ایم این اے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسائلستان بن چکا ہے، اب منتخب لوگوں کا امتحان ہے ۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا نوازشریف ملک کو آگے لیکر جاتے ہیں ۔ بدقسمتی سے نواز شریف پنجابی لیڈر ہیں، وہ امریکی پالیسی پر عمل کریں گے، ڈرون حملے نہیں رکیں گے، نوازشریف جب بھی گریں گے اپنے ہی بوجھ سے گریں گے ۔ شیخ رشید غریب کی آواز بننے جا رہا ہے ۔ جواینکرکہتے تھے کہ شیخ رشیدکی سیاست ختم ہو گئی ہے ان کو بتا دیتا ہوں کہ میری سیاست تو اب شروع ہوئی ہے اب میں اپنی پارٹی کو پورے ملک میں پھیلاؤں گا ۔



ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹو دی پوائنٹ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نوازشریف کو اپنی کابینہ میں تمام صوبوں سے وزیر لیکر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ قومی رہنما ہیں ۔ اگر انھوں نے تمام کابینہ پنجاب سے لی تو یہ ان کے گلے پڑ جائے گی ۔ ملک میں بجلی نہیں ہے اور لوگوں کو خواب بلٹ ٹرین کے دکھائے جا رہے ہیں ۔

کس آئین میں یہ لکھا ہے کہ منموہن آئیں گے تو نوازشریف حلف اٹھائیں گے ۔ وہ دہلی جا کر حلف اٹھا لیں ۔ قومی غیرت بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، پچھلے72 گھنٹے میں انھوں نے جتنے غیر ذمے دارانہ بیانات دیے ہیں ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، ان کو اپنے بیانات پر نظرثانی کرنی چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں