روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ کی ضمانت کے بغیر واپسی سے انکار

میانمارحکومت کی طرف سے ہمیں اپنا شہری تسلیم کرنے تک واپس نہیں جائیں گے، روہنگیا

میانمارحکومت کی طرف سے ہمیں اپنا شہری تسلیم کرنے تک واپس نہیں جائیں گے، روہنگیا۔ فوٹو: فائل

بنگلادیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر برما نہ واپس میانمار جانے سے انکار کردیا۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکا کے قریب کاکس بازار میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دیے گئے بغیرمیانمار واپس بھیجنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ میانمار واپسی سے قبل عالمی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ہمارے بنیادی حقوق اور جان ومال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں۔ہمیں میانمار واپس بھیجتے وقت اقوام متحدہ کے محافظ دستے اور ہائی کمیشن ہمارے ساتھ رہیں۔


روہنگیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک میانمار واپس نہیں جائیں گے جب تک حکومت ہمیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرے گی۔ واپسی کے لیے پہلی شرط شہریت کو تسلیم کرنا۔

 
Load Next Story