ایمنسٹی اسکیم ختم بیرون ملک جائیداد پر 550 افراد کو نوٹس

جائیداد ظاہر نہ کرنے والے 700 افراد کی نشاندہی، دبئی، برطانیہ والوں کو نوٹسز


News Agencies August 05, 2018
ای بی ایم نیب میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجود جائیداد افشا کرنے کا فیصلہ۔ فوٹو : فائل

ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پرایف بی آر ایکشن میں آ گئی، پہلے مرحلے میں دبئی اوربرطانیہ میں جائیداد رکھنے والے 550 افراد کو نوٹسز بھیجوا دیے گئے۔

او ای سی ڈی معاہدے کے تحت ایف بی آرکوملنے والی معلومات کے مطابق تقریباً700 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی، جنھوں نے ایمنٹسی اسکیم میں اپنی جائیداد ظاہرنہیں کیں لیکن وہ ان جائیداد کے مالک ہیں اوران کوکرایہ یا دوسری آمدن ہو رہی ہے،جن افرادکو نوٹس جاری کیے گئے ان میں سے 350 افراد کی جائیداد دبئی،150سے 200 افرادکی جائیداد برطانیہ میں ہیں،ایف بی آرکے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹسزجاری کرکے بیرون ملک جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی۔

دریں اثنا ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹوبورڈاجلاس (ای بی ایم) میں پاکستانیوں کی دبئی میں موجودجائیداد افشا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

درخواست گزارکے مطابق7ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کی یو اے ای میں 700 کھرب روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ہیں، جس میں سابق اعلیٰ فوجی افسران، سیاستدان، سرکاری عہدیدار، میڈیا ہاؤسزکے مالکان اورصحافی شامل ہیں۔

ادھر نیب ذرائع نے بتایا کہ ادارہ دبئی میں موجود پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلیے دفترخارجہ سے مدد لے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں