گلشن اقبال سے کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر گرفتار

ملزم علی عباس نے2 رینجرز اہلکاروں سمیت8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا.


Staff Reporter May 16, 2013
ملزم علی عباس نے2 رینجرز اہلکاروں سمیت8 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا. فوٹو فائل

گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مبینہ طور پر 2 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت8 افراد کو قتل کرنیکا انکشاف کرلیا ، تفتیشی افسران ملزم کی جانب سے دی جانے والی اہم معلومات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

دو روز قبل ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے ڈی آئی جی ایسٹ کے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ گلشن اقبال پولیس نے ایک ٹارگٹ کلر علی عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ ، کار اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں ۔



گلشن اقبال انویسٹی گیشن پولیس کے تفتیشی افسر عبدالرحمن میرانی نے ملزم 18 سالہ علی عباس سے تفتیش شروع کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے اور اس کے گروہ میں شامل دیگر افراد نے گلشن اقبال ، سہراب گوٹھ ، سچل سمن آباد اور فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں کی ہیں۔

اس کے لیے وہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی چھینتے ہیں ، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم علی عباس انچولی کا رہائشی اور ایک مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا ،ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں کسی بھی ہنگامہ آرائی میں ان کے گروہ کے لوگ شامل ہوجاتے ہیں اور اس دوران وہ دکانوں اور دیگر افراد پر فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلاتے تھے جبکہ موقع ملنے پر لوٹ مار بھی کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں