عمران خان کی حلف برداری کی دعوت ملی تو حکومت کی اجازت سے جاؤں گا کپل دیو
میری شرکت اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گی، سابق بھارتی کرکٹر
کپل دیو نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔
ماضی کے بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے تاہم ان کی شرکت اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط ہو گی۔
1983میں بھارت کو ورلڈ کپ جیت کر دینے والی ٹیم کے کپتان کا یہ بیان ان خبروں کے تناظر میں سامنے آیا ہے جن میں کہا گیا کہ سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی سیاسی جماعت نے حالیہ انتخابات میں کامیابی کے بعد کپل دیو سمیت بہت سی بھارتی شخصیت کو اپنی حلف برداری میں شرکت دعوت دی ہے جن میں سنیل گواسکر، نوجوت سنگھ سدھو اور اداکار عامر خان شامل ہیں۔