یونس کا انٹرنیشنل کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا چیف سلیکٹر

امید ہے تجربہ کار بیٹسمین قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے، اقبال قاسم کا اصرار


Sports Reporter August 14, 2012
امید ہے تجربہ کار بیٹسمین قومی ٹیم میں کم بیک کریں گے، اقبال قاسم کا اصرار۔ فوٹو فائل

چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ یونس خان کا ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، انہیں امید ہے کہ تجربہ کار بیٹسمین دوبارہ قومی ٹیم میں واپس آئینگے، ان کا کہنا ہے کہ دورئہ سری لنکا کے دوران یونس خان اور فاسٹ بولر عمر گل بھر پور فارم میں دکھائی نہ دینے کی وجہ سے بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے دسمبر میں بھارت اور آئندہ برس کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 اہم سیریز کھیلنا ہیں،

دونوں سیریز کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام کی غرض سے ٹیم سے باہر بٹھایا گیاہے، چیف سلیکٹر نے جب پوچھا گیا کہ کیا یونس خان کا انٹرنیشنل کیریئر ختم ہو گیا تو انھوں نے کہا کہ اس بات میں صداقت نہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ سابق کپتان کی کرکٹ ابھی باقی ہے اور وہ ایک روزہ کرکٹ میں کم بیک کریںگے،

ایک اور سوال پر اقبال قاسم نے کہا کہ آئی لینڈرز کیخلاف سیریز کے دوران ٹیم میں وکٹ کیپر کیساتھ بیٹسمین کی کمی بھی محسوس کی گئی، کامران اکمل وکٹ کیپنگ کیساتھ اچھی بیٹنگ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے اسے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں بھی گرین شرٹس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں