سپریم کورٹ کا بچے کے بغیرٹکٹ طیارے میں سفر کا نوٹس
بچہ جہازتک پہنچ سکتا ہے تودہشت گردبھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں،چیف جسٹس.
سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے جہاز تک ٹکٹ کے بغیر نوعمر بچے کے پہنچنے اور اسلام آباد سے کوئٹہ تک سفرکرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے انکوائری ٹیم کی ضمنی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ازخود نوٹس کے مقدمے کی سماعت کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر لیگل عبیدالرحمن عباسی نے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی 540 شکایات میں سے441 پر فوری کارروائی کی ہے اور مسافروں کی قیمتی اشیاء ان تک پہنچائیں۔
انھوں نے کہا نو مئی کو ایک بچہ ٹکٹ کے بغیر پی آئی اے کے جہاز تک پہنچا اور اسلام آباد سے کوئٹہ تک سفر بھی کیا، سول ایوی ایشن نے اپنے خرچے پر ان کی واپسی کاانتظام کیا اورلواحقین کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن جب کوئی نہیں ملا تو اسے پولیس کی تحویل میں دیدیا۔
چیف جسٹس نے کہا اگر ایک بچہ جہاز تک پہنچ سکتا ہے تو دہشت گرد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،عدالت اس کی انکوائری کرائے گی کہ اس قدر غفلت کا مظاہرہ آخر کیسے ہو سکتا ہے ۔عدالت کو بتایا گیا کہ تمام ایئر پورٹس پر اردو میں اناؤسمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوںکیلیے الگ ڈسک قائم کیاگیا ہے۔عدالت نے مسافروںکی شکایات کے اندراج کیلیے رائج طریقہ کارکے بارے میں تفصیلات طلب کر تے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلیے ملتوی کر دی۔