بلوچستان 3 جماعتی اتحاد کی حکومت بنانے کا امکان

ن لیگ حکومت بنانے کیلیے پرامید،دیگرجماعتوں سے5 رکنی کمیٹی رابطہ کرے گی

ن لیگ حکومت بنانے کیلیے پرامید،دیگرجماعتوں سے5 رکنی کمیٹی رابطہ کرے گی. فوٹو: فائل

KARACHI:
ن لیگ بلوچستان کے صدر نے حکومت سازی اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلیے5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ن لیگ بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے انجیرہ سے کوئٹہ پہنچنے کے بعد حکومت سازی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے لیے جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی سربراہی میں5 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی میں سرداریعقوب خان ناصر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی جمال شاہ کاکڑ نصیب اللہ بازئی شامل ہیں ۔کمیٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کرے گی اور اپنی رپورٹ صوبائی قیادت کے حوالے کرے گی ۔




جس کی روشنی میں حکومت کی تشکیل اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا ہے کہ سردار ثنا اللہ زہری سے ڈیرہ بگٹی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی سرفراز ڈومکی ، آزاد ارکان اسمبلی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفد اور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے ملاقات کی ہیں۔ انتخابات میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سب سے اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے پاس 10نشستیں ہیں۔

جبکہ ن لیگ9،نیشنل پارٹی7،جمعیت علمائے اسلام 6،ق لیگ 4 ، بلوچستان نیشنل پارٹی2،عوامی نیشنل پارٹی ایک، جاموٹ قومی موومنٹ ایک اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس ایک نشست ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد9ہے،بلوچستان اسمبلی کا ایوان 65ارکان پر مشتمل ہے جس میں51جنرل نشستیں ہیں جبکہ خواتین کی 11اور اقلیتی کی 3 مخصوص نشستیں ہیں 51میں سے50 نشستوں پرانتخابات ہوچکے ہیں جبکہ جھل مگسی میں فائرنگ کے نتیجے میں امیدوار کی ہلاکت کے بعد وہاں انتخابات ملتوی کردیے گئے خواتین اور اقلیت کی نشستیں سیاسی پارٹیوں کی عددی حیثیت کے تناسب کے حساب سے پر کیا جائے گا۔صوبے میں تین جماعتی اتحاد ن لیگ، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی حکومت بننے کا مکان ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story