سونے کی قیمتوں میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 47325 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 47325 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2 ڈالر کے اضافے سے 1214 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 55200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 47325 روپے ہوگئی۔


اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے720 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت617.28 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 
Load Next Story