عالمی فرموں کو بجلی بنانے کی اجازت دیں گے نواز شریف
پانی، بجلی، پٹرولیم اور قدرتی وسائل کی مشترکہ وزارت بنانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، وفود سے گفتگو
نامزد وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چین ہمارا آزمودہ ملک ہے، تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔
چین کے سفیر لیوجیان سے رائیونڈ میں ملاقات میں انھوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات میں مزید اضافے کے خواہاں ہیں۔ چینی سفیر نے نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر چینی قیادت کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ چینی رہنما اور عوام نواز شریف کیلیے بے پناہ محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں اور انھیں چین کے دیرینہ مضبوط اور دائمی دوست کے طور پر دیکھتے ہیں۔
چینی سفیر نے نوازشریف کو چینی وزیراعظم لی کی کیانگ کے آئندہ دورہ پاکستان کے بارے میں بھی بریف کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے اعتماد کا مظہر قرار دیا اور بتایا کہ چینی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوستانہ اور بامقصد ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔ نواز شریف نے چینی وزیراعظم کے آئندہ دورے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے معزز چینی ہم منصب کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر گفتگو کے خواہشمند ہیں۔ این این آئی کے مطابق چینی سفیر نے اپنے ملک کی قیادت کی طرف سے نوازشریف کو مبارکباد اور نیک تمنائوں کا تحریری پیغام پہنچایا۔
چین کے وزیراعظم دو روزہ دورے پر22مئی کو پاکستان آئیں گے، چین کے وزیراعظم اپنے دورے میں گوادر بندرگاہ سے متعلق معاہدوں پر دستخط کرنے کے علاوہ پاکستان کے نئے متوقع وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ سابق سینیٹر فاروق خان اور صدر فلائنگ کوچ اونرز ایسوسی ایشن فیصل آباد اسرار احمد منے خان سے ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ توانائی کے بحران کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں پٹرولیم، قدرتی وسائل اور پانی و بجلی کی مشترکہ وزارت بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ بجلی چوری روکنے کیلیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ انڈیا میں ایک پرائیویٹ فرم10ہزار میگاواٹ بجلی حکومت کو مہیا کر رہی ہے، ہمارے ہاں بھی تجویز ہے کہ بین الاقوامی بجلی پیدا کرنے والی فرموں کو صاف شفاف طریقے سے نیلامی کے بعد بجلی پیدا کرنے کی اجازت دی جائے گی، نواز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایسا فارمولا بنائیں گے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔لبنان کے سابق وزیراعظم سعد ہریری نے گزشتہ روز نواز شریف سے رابطہ کر کے انھیں عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جلاوطنی کے بعد نوازشریف نے اب سیاست میں شاندار کم بیک کیا ہے اور امید ہے کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔آئی این پی نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے جامع حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے (ن) لیگ کے ماہرین نے تجاویز نواز شریف کو بھجوا دی ہیں۔ ماہرین نے جو تجاویز نواز شریف کو بھجوائی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں گردشی قرضہ ختم کیا جائے اور اس کے لیے پاکستان اپنے دوست ممالک سے بھی مدد لے، بدانتظامی کے خاتمے اور لائن لاسز میں کمی کے لیے حکمت عملی بھی بنائی جائے۔ بجلی کے بند یونٹس کی مرمت اور موجودہ یونٹس کی صلاحیت میں اضافہ بھی کیا جائے۔