بچی سے زیادتی کرنے والے 4ملزم ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزمان نے بچی سے زیادتی کی پھر تشدد کیا اورسگریٹ سے اس کا جسم داغا تھا، پولیس


Staff Reporter August 05, 2018
تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا منظور،پولیس کو ملزمان کا 6 روزہ ریمانڈ مل گیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کے روبرو7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا اور کہا کہ ملزمان عارف شاہ، حیدر علی شاہ، الطاف شاہ اور شاید محمود شامل ہیں۔

عدالت کے روبرو تفتیشی افسر نے بتایا کہ چاروں ملزمان کو بروقت گرفتار کیا گیا ہے ملزمان نے بچی سے زیادتی کی پھر اس پر تشدد کیا اور سگریٹ سے اس کا جسم داغا تھا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے لیے ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، گزشتہ روز مقامی عدالت نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں