عمران خان کو آج وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا جائے گا پی ٹی آئی اجلاس طلب

قومی اسمبلی کے 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، ترجمان پی ٹی آئی

قومی اسمبلی کے 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی آج عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرے گی۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق تحریک انصاف نے پارلیمانی طاقت کے مظاہرے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسی سلسلے میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں 174 ارکان کی حمایت حاصل



ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے ساتھ 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

(بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا


پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مزید ارکان کی شمولیت کا سلسلہ بھی جاری ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی حمایت کے بعد نمبرگیم 177 پر پہنچ جائے گا، آج دوپہر پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے بھی نامزدگیاں کی جائیں گی،ذرائع


ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے بھی نامزدگیاں کی جائیں گی، اسپیکر کے لئے عارف علوی اورشاہ محمود قریشی کا نام زیرغور ہے، اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہریار آفریدی اور زرتاج گل کے نام سامنے آئے ہیں۔
Load Next Story