عمران خان کے لئے وزیراعلی پنجاب کی نامزدگی بڑا چیلنج بن گئی

عمران خان بہترین وزیراعلی کی تلاش میں ہیں جب کہ امیدواروں کی لمبی قطار ہے


میاں اسلم August 05, 2018
عمران خان بہترین وزیراعلی کی تلاش میں ہیں جب کہ امیدواروں کی لمبی قطار ہے فوٹو:فائل

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لئے پنجاب میں وزیراعلی کی نامزدگی بڑا چیلنج بن گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب میں اکثریت تو حاصل ہوگئی ہے تاہم وزیراعلی کا نام فائنل نہ ہوسکا۔ تحریک انصاف کے مطابق اسے پنجاب میں 186 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔ پی ٹی آئی کو عددی اکثریت حاصل ہوئے پانچ روز ہوچکے ہیں لیکن اب تک وزیراعلی کا نام سامنے نہ آیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سب سے بڑے صوبے میں بہترین وزیر اعلی کی تلاش میں ہیں جب کہ وزارت اعلیٰ کے خواہشمند رہنماؤں کی لمبی قطار ہے۔ وزیراعلی کی دوڑ میں علیم خان، فواد چوہدری، سبطین خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

عمران خان کے فیصلے سے اس بار پارٹی رہنما اور قریبی دوست بھی لاعلم ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عام انتخابات جیتنے کے بعد سے کپتان کے فیصلوں کا اندازا لگانا مشکل ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔