شمالی وزیرستان میر علی بازار میں دھماکا 4 افراد جاں بحق

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
میرعلی بازار کی اسلحہ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی بازار میں خرید و فروخت جاری تھی کہ اچانک اسلحہ مارکیٹ کی ایک دکان میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی لاشیوں کو اسپتال منتقل کردیا، دھماکے سے اسلحہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس سے20 سےزائد دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

Recommended Stories

Load Next Story