نوشہرہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری 4 اغوا کار گرفتار
مغوی عبدالوہاب کو پشاور سے اغوا کیا گیا تھا جسے پشاور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے پولیس کا آپریشن جاری ہے، پولیس نے ایک مغوی بازیاب اور 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔
نوشہرہ میں اکوڑہ خٹک کے علاقے مرہٹی بانڈہ میں اہم مغوی کی اطلاع پرآج علی الصبح پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر کے آپریشن کیا، ڈی پی او وقار احمد کے مطابق مختلف ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے بعد پولیس نے ایک مغوی کو بازیاب اور 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا، مغوی عبدالوہاب کو پشاور سے اغوا کیا گیا تھا جسے پشاور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، گرفتار اغوا کاروں میں 2 خواتین اور 2 مرد بھی شامل ہیں تاہم علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2013 کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے امیدوار علی حیدر گیلانی ایک کارنر میٹنگ کررہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار افراد نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر علی حیدر گیلانی کے بالکل سامنے کھڑے ان کے پرسنل سیکریٹری محی الدین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے بچنے کےلئے وہاں موجود افراد چھپ گئے اور حملہ آور علی حیدر گیلانی کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔