ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بن گئے

کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف سنچری سمیت مجموعی 200 رنز بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 934 پوائنٹس حاصل کیے


Sports Desk August 05, 2018
کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف سنچری سمیت مجموعی 200 رنز بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 934 پوائنٹس حاصل کیے فوٹو:فائل

ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔

انگلینڈ اور بھارت کے مابین اولین ٹیسٹ میچ کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، انگلش ٹیم کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود بھارتی کپتان ویرات کوہلی عمدہ کارکردگی کی بدولت نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں۔

کوہلی نے سنچری سمیت مجموعی طور پر 200 رنز بناتے ہوئے کیریئر بیسٹ 934 پوائنٹس حاصل کیے اور بال ٹمپرنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پابندی کا شکار آسٹریلوی بیٹسمین سٹیو اسمتھ کی 32 ماہ کی بادشاہت کا خاتمہ کر دیا۔ وہ ٹنڈولکر کے بعد ٹیسٹ میں نمبر ون بننے والے دوسرے بھارتی بلے باز ہیں۔

اس کے علاوہ ٹاپ ٹین چارٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئراسٹو 4 درجے ترقی کے ساتھ 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ 15 ویں نمبر پر موجود اظہر علی ٹاپ 20 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں۔

ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں بھی تبدیلی نہیں ہوئی، جیمز اینڈرسن بدستور نمبر ون ہیں، 18 ویں نمبر پر موجود یاسر شاہ ٹاپ 20 میں موجود واحد پاکستانی بولر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔