اسپاٹ فکسنگ کےالزام میں3 بھارتی کھلاڑی اور 7 بکیز گرفتار

گرفتار کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان بھی شامل ہیں

گرفتار کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر سری سانتھ سمیت راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے اجیت چنڈیلا اور انکیت چوان بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

دہلی پولیس نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 3 بھارتی کھلاڑیوں اور 7 بکیز کو گرفتار کرلیا۔


دہلی پولیس کے خصوصی دستے نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 3 بھارتی کرکٹرز اور 7 بکیز کو گرفتار کرلیا، گرفتار کھلاڑیوں میں بھارتی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر سری سانتھ سمیت شیلپا شیٹھی کی ٹیم راجستھان رائلز سے تعلق رکھنے والے اجیت چنڈیلا اور انیکیت چوہان شامل ہیں.

پولیس کے مطابق گرفتار کھلاڑیوں پرگذشتہ روز ہونے والےمیچ میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور 3 کھلاڑیوں کے بکیز کیے ساتھ مبینہ گفتگو کے فون ٹیپ ریکارڈ بھی ملے ہیں، واضح رہے کہ اس وقت راجستھان رائلز کی ٹیم پوائنٹس پوزیشن پر ہے، اس کیس نے ایک بار پھر آئی پی ایل کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story