برازیل اپوزیشن نے کرپشن کے جرم میں قید سابق صدر کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

لولا ڈی سلوا کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں 12 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں


ویب ڈیسک August 05, 2018
لولا ڈی سلوا کا جیل سے انتخابی مہم چلانے کا اعلان فوٹو:فائل

کرپشن کے الزامات میں قید سابق صدر لولا ڈی سلوا رواں سال اکتوبر میں ہونے والے برازیل کا صدارتی انتخاب جیل سے لڑیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیں بازو کی جماعت ورکز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے لولا ڈی سلوا کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جو کرپشن کے جرم میں 12 سال قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ لولا ڈی سلوا ورکز پارٹی کے بانی اور برازیل کے سابق صدر بھی ہیں۔

صدارتی انتخاب کی مہم کے لیے پُر جوش دکھائی دینے والے سابق صدر کے پاس دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا یہ نادر موقع ہے جسے وہ کسی بھی صورت کھونا نہیں چاہیں گے ۔ دوسری جانب ان کے مخالف امیدوار نے سابق صدر کے کاغذات مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برازیل کے سابق صدر نے کرپشن کیس میں گرفتاری دے دی

واضح رہے کہ دو مرتبہ برازیل کی صدارت پر منصب رہنے والے 72 سالہ لولا ڈی سلوا کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم فیصلہ آنے کے بعد وہ روپوش ہوگئے تھے۔ انہوں نے عدالتی فیصلہ آنے کے دس ماہ بعد 18 اپریل 2018 کو گرفتاری پیش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں