کراچی میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے بچی جاں بحق
10 سالہ طیبہ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر نانی کے گھر جارہی تھی، پولیس
لیاقت آباد کے علاقے غریب آباد میں 10 سالہ بچی پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد غریب آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 10 سالہ طیبہ جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ راستے میں ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔ متوفی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ فیڈرل بی ایریا کی رہائشی طیبہ 3 بھائیوں میں سب بڑی اور تیسری جماعت کی طالبہ تھی۔
بیان کے مطابق طیبہ اپنے والدین کے ساتھ موٹرسائیکل پر آگے بیٹھ کر نانی کے گھر جارہی تھی کہ لیاقت آباد انڈر بائی پاس کے قریب اس کے گلے پر قاتل ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن اتوار کا روز ہونے اور عملے کی کمی کے باعث اسپتال انتظامیہ نے انہیں عباسی شہید اسپتال جانے کا مشورہ دیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ننھی طیبہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔