سوئٹزرلینڈ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 20 افراد ہلاک
جے یو ایئر لائن کا تباہ ہونے والا طیارہ جرمن ساختہ اور جنگ عظیم دوئم کے دور کا تھا
سوئٹزر لینڈ میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ عظیم دوئم کا ونٹیج ایئر کرافٹ سوئٹزر لینڈ کے برف پوش پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے،طیارے میں 17 مسافر اور عملے کے 3 ارکان سوار تھے۔
ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ گرنے سے قبل طیارے نے 180 ڈگری پر جنوب کی جانب اپنا رخ تبدیل کیا جس کے بعد جہاز تیزی سے زمین کی طرف آنے لگا اور چند ہی سیکنڈز میں پتھر کی طرح زمین پر آن گرا جس سے طیارے کے پرخچے اُڑ گئے اور ملبے میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جہاز سطح سمندر سے 8 ہزار 333 فٹ کی بلند چوٹی پر گرا جب کہ ریسکیو اداروں کو دشوار راستوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ جے یو ایئر لائن جرمن ساختہ جنگ عظیم دوئم کے طیاروں کے ذریعے سیاحوں کو سیر و تفریح کے لیے خوبصورت سیاحتی مقامات تک لے جاتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی اسی ایئر لائن کا ایک چھوٹا طیارہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔