انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 460 ہو گئی

انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سونامی کی وارننگ کے بعد امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک August 11, 2018
انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے سونامی کی وارننگ کے بعد امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی (فوٹو: فائل)

انڈونیشیا میں سیاحت کے لیے مشہور جزیرے لومبوک میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 460 ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 جولائی کو انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے برابر میں واقع ایک اور سیاحتی جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 460 ہو گئی ہے جب کہ 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ امددی کام تاحال جاری ہے اور ملبے تلے دبی مزید لاشیں برآمد ہونے کا بھی امکان ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کی وجہ سے متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا جب کہ بیرون ملک سے آنے والے سیاح اپنے وطن روانہ ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ زلزے سے متاثرہ 600 سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے جن میں سے 79 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جب کہ 100 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔



زلزلے کی وجہ سے جزیرے پر نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا تھا، متعدد عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔ ساحل سمندر اور دیگر سیاحتی مقامات سے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ کئی دیہات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔

Indoneshia-earth-quick-lombok-3

دوسری جانب انڈونیشین ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے امدادی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی تھی۔ تاہم جزیرے میں آفٹر شاکس کے علاوہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا۔ زلزلے کے جھٹکے برابر میں واقع جزیرے بالی پر بھی محسوس کیے گئے تاہم وہاں شدت کم تھی۔

Indoneshia-earth-quick-lombok-2

زلزلے کے جھٹکے کے حوالے سے مقامی افراد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے اور ان جھٹکوں کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے زائد تھا۔

https://twitter.com/chrissyteigen/status/1026080184204636160

واضح رہے کہ بالی کے مشرق میں واقعے اس جزیرے لومبوک میں گزشتے ہفتے بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے باعث 16 افراد ہلاک اور سیکڑو ں زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں