ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیںعمران خان

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک August 05, 2018
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عمران خان سے بنی گالا ملاقات کی فوٹو: سوشل میڈیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو کل وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا جائے گا، پی ٹی آئی اجلاس طلب

ملیحہ لودھی نے عمران خان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیاا ور عالمی امور پر پاکستان کے کردارسے متعلق بتایا۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے قابل قدر کوششیں نہیں کی گئیں تاہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے اس دیرینہ مسئلے کا حل چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں