سندھ میں فری اینڈ فیئر جبکہ پنجاب میں صرف فری الیکشن ہوئے شرجیل میمن

سندھ میں دوبارہ الیکشن کے مطالبہ پر پنجاب میں بھی دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرینگے۔ شرجیل میمن


ویب ڈیسک May 16, 2013
سندھ میں دوبارہ الیکشن کے مطالبہ پر پنجاب میں بھی دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرینگے۔ شرجیل میمن فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں فری اینڈ فیئر جبکہ پنجاب میں صرف فری الیکشن ہوئے، سسٹم کو ڈی ریل کرنا ہوتا تو ہم پنجاب میں احتجاج کرتے۔

کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں انتخابات کے دوران دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، عوام ہڑتالوں کو قبول نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پنجاب میں دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں، سندھ میں دوبارہ الیکشن کے مطالبہ پر پنجاب میں بھی دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کرینگے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ چینی حکومت کے حوالے کرنے اور پاک ایران گیس منصوبہ شروع کرنے سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی ہے، کسی ملک کو پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پاس سندھ میں حکومت بنانے کے لئے واضح اکثریت ہے تاہم مفاہمت کو مدنظر رکھیں گے جبکہ سندھ میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |