مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق بلوچستان میں حکومت بنانے پر متفق

بلوچستان میں حکومت قائم کرنے کے بعد کابینہ کا حجم بھی آئین کے مطابق ہی رکھا جائے گا، ثنا اللہ زہری

بلوچستان میں حکومت قائم کرنے کے بعد کابینہ کا حجم بھی آئین کے مطابق ہی رکھا جائے گا، ثنا اللہ زہری فوٹو: اے پی پی

مسلم لیگ (ق) نےبلوچستان میں حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔


کوئٹہ میں مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سردار ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں امن مسلم لیگ (ن) کی پہلی ترجیح ہے کیوکہ امن ہوگا تو ترقی کے دروازے بھی کھلیں گے اور عوام بھی خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، پختونخوا ملی عوامی پاری کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، بلوچستان میں حکومت قائم کرنے کے بعد کابینہ کا حجم بھی آئین کے مطابق ہی رکھا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صدر جعفر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے لئے ان کی جماعت مسلم لیگ(ن) کی غیر مشروط حمایت کرے گی، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ (ن) لیگ کی حکومت سے صوبے میں بہتر ماحول پیدا ہوگا۔

Recommended Stories

Load Next Story