کاجول کا سالگرہ پر مداحوں کواپنی فلم کے ٹریلر کا تحفہ

کاجول کی فلم ’’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ویب ڈیسک August 05, 2018
کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹرایلا‘‘ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی (فوٹو: فائل)

KARACHI: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 44 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے بطور تحفہ اپنی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا۔

25 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ کاجول نے فنی کیریئر میں کئی بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں 'کچھ کچھ ہوتا ہے'، 'کبھی خوشی کبھی غم'، 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' اور 'عشق' سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ ان کی دل موہ لینے والی اداکاری کی وجہ سے کاجول کے چاہنے والے آج بھی انہیں اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔

اداکارہ کاجول نے مداحوں کی محبت کے مدنظر اپنی 44 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے آج ہی اپنی نئی فلم 'ہیلی کاپٹر ایلا' کا ٹریلر جاری کرکے سب کو حیران کردیا۔



بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے ٹوئٹر پر اپنے شوہر اجے دیوگن کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ''ہیلی کاپٹر ایلا'' کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں وہ پہلی بار ایک گلوکارہ کے روپ میں نظر آئیں گی۔ فلم میں کاجول ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ اپنے بیٹے کی ہی درس گاہ میں 22 سال بعد تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ کاجول کے شاپنگ مال میں گرنے کی ویڈیو وائرل

فلم ''ہیلی کاپٹرایلا'' میں ماں اور بیٹے کے رشتے اور والدین اور بچوں کے درمیان خلا کو دور کرنے کا معاملہ اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ردھی سین کاجول کے بیٹے ویوان کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ نیہا دھوپیا بھی شادی کے بعد اس فلم میں نظر آئیں گی جوکہ 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔