اسلامی سربراہ کانفرنس آج ہوگیزرداری مکہ پہنچ گئے

مسلم امہ کے مسائل پرغورہوگا،حناربانی کی سعودی نائب وزیرخارجہ،ترک وزیرخارجہ سے ملاقاتیں


APP/Numainda Express August 14, 2012
مسلم امہ کے مسائل پرغورہوگا،حناربانی کی سعودی نائب وزیرخارجہ،ترک وزیرخارجہ سے ملاقاتیں فوٹو: اے ایف پی

سعودی عرب کے شہرمکہ مکرمہ میںتیسری غیرمعمولی دو روزہ اسلامی سربراہ کانفرنس آج (منگل)سے شروع ہورہی ہے جس میں 57مسلمان ملکوں کے سربراہان ریاست و حکومت شرکت کریںگے جوسعودی عرب پہنچناشروع ہو گئے،صدرزرداری پیرکوسعودی عرب پہنچ گئے،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا،

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھی ان کے ہمراہ ہیںجبکہ ایرانی صدر محمود احمدی نژادشاہ عبداﷲ بن عبدالعزیزکی خصوصی دعوت پرشرکت کررہے ہیں،کانفرنس میںمسلم امہ کو درپیش چیلنجزپرغوراور مسلمانوںکے اتحادکی ضرورت پرزوردیاجائے گا جبکہ میانمر کے مسلمانوں کی نسل کشی کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،کانفرنس میں شام ومشرق وسطیٰ کی عمومی صورتحال،مسئلہ فلسطین،لبنان کی صورتحال بھی زیربحث آسکتی ہے،

وزیر خارجہ حنا ربانی کھرپہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکی ہیں جنھوں نے پیرکوسعودی نائب وزیرخارجہ عبداللہ بن عبدالعزیزاور ترک وزیرخارجہ احمد داوید اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی مسائل باہمی تعلقات اورشام کی صورتحال پر غورکیاگیا، دوسری جانب میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ اوآئی سی کا اجلاس امت مسلمہ کے اتحاداوریکجہتی کیلیے مددگارثابت ہوگا،ایران شام میںبیرونی مداخلت کی حمایت نہیں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں