کارکن انتخابات میں تاریخی کامیابی پر جمعہ کویوم تشکرمنائیں الطاف حسین

حالیہ انتخابات میں تمام سازشوں کے باوجود عوام نےبڑی تعداد میں ایم کیوایم کو ووٹ دے کرایک بارپھراس پراعتمادکا اظہارکیا

حالیہ انتخابات میں تمام سازشوں کے باوجودعوام نے بڑی تعداد میں ایم کیوایم کو ووٹ دے کرایک بارپھراس پراعتمادکا اظہارکیا، الطاف حسین۔ فوٹو : فائل

ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نےکارکنوں کو حق پرست امیدواروں کی تاریخی کامیابی پر جمعہ کویوم تشکرمنانےکی ہدایت کی ہے۔


ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا ہےکہ حالیہ انتخابات میں تمام سازشوں کے باوجود عوام نےبڑی تعداد میں ایم کیوایم کو ووٹ دے کرایک بارپھراس پراعتمادکا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےایم کیوایم کے کارکنوں،خصوصاً نومنتخب اراکین اسمبلی کوہدایت کی کہ وہ جمعہ کویوم تشکرکےموقع پرشکرانےکے نوافل ادا کریں جبکہ شہداکےگھروں پرجاکر ان کے لواحقین کاغم بانٹیں اورشہداکی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائیں۔
Load Next Story