چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں 10 سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس

چیف جسٹس نے واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک August 05, 2018
چیف جسٹس نے واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے رپورٹ طلب کرلی . (فوٹو: پی پی آئی)

چیف جسٹس نے شیخوپورہ میں امام مسجد کی جانب سے 10 سالہ بچے زوہیب پر ظالمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں امام مسجد نے چند روپے کی چوری کے الزام پر 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچے کا والد مزدور ہے جو ایف آئی آر درج کرانے گیا تو تھانے کے عملے نے اسے تھانے سے نکال دیا۔ اطلاعات ہیں کہ تھانے کے عملے نے غریب مزدور کو کہا کہ تم چور کے والد ہو۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ کو نوٹس جاری کردیا اور ان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور تھانے کے عملے کو 7 اگست کو سپریم کورٹ طلب کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔