تحریک انصاف نے متحدہ کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا فردوس شمیم نقوی
ہمیں حکومت میں نمبر گیم پورا کرنے کے لیے 172 نشتیں درکار تھیں، صدر کراچی ڈویژن تحریک انصاف
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا ایم کیو ایم پر جو الزامات لگائے ہیں ان پر تاحال قائم ہوں۔
یہ بات تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پی ایس پی کے لیبرڈویژن کے اہم رہنماؤں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ الیکشن میں بھی رابطے میں تھے تاہم اب فیصلہ کیا گیا کہ باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا جائے۔
تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ تحریک انصاف مجبوری میں متحدہ قومی موومنٹ کے پاس گئی اور ان کے ساتھ اتحاد قائم کیا کیوں کہ ہمیں وفاق میں حکومت بنانے کے لیے نشستیں کم پڑرہی تھیں، نمبر گیم پورا کرنے کے لیے ہمیں 172 نشتیں درکار تھیں تاہم میں اتحاد کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر آج بھی قائم ہوں۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم اس شخص کو شامل نہیں کریں گے جس کا کریمنل ریکارڈ ہوگا، ہماری صفوں میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اگر ہمارے پاس شمولیت اختیار کرنے والوں کے خلاف کوئی دباؤ آیا تو پی ٹی آئی بھرپور مزاحمت کرے گی۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سانحہ بلدیہ فیکٹری کی تحقیقات بھی شروع کرائیں گے، کراچی والوں سے کہتا ہوں کہ انہیں قومی دھارے میں شامل ہونا ہوگا آخر وہ کب تک ٹرک کی لائٹ کے پیچھے لگیں رہیں گے۔
دریں اثنا فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس میں بدنظمی دیکھنے میں آئی، ایک صحافی کے سوال پر فردوس شمیم نقوی آگ بگولا ہوگئے اور صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی جس پر صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔