تحریک انصاف کراچی کے صدر کے بیان پر ایم کیو ایم کی قیادت ناراض
ہمارے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر یہی معاملات رہے تو ساتھ چلنے میں مشکلات ہوں گی، فیصل سبزواری
ISLAMABAD:
ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی قیادت فردوس شمیم کے خلاف کارروائی کرے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے فردوس شمیم نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ہمیشہ مایوس کیا اس لیے ہم نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کیا، ہماری حمایت کے بغیر عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے، اگر یہی معاملات رہے تو ساتھ چلنے میں مشکلات پیدا ہوتی رہیں گی۔
یہ پڑھیں: تحریک انصاف نے متحدہ کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا، فردوس شمیم نقوی
خواجہ اظہار الحسن نے عمران خان اور جہانگیر ترین سے مطالبہ کیا کہ وہ فردوس شمیم نقوی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔
واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد مجبوری میں کیا گیا کیوں کہ پی ٹی آئی کو نمبر گیم پورا کرنے کے لیے 172 نشستیں درکار تھیں وہ متحدہ پر لگائے گئے اپنے الزامات پر تاحال قائم ہیں۔