الطاف حسین کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

الطاف حسین نے اپنی تقریر میں پاکستان کو توڑنے کی بات کی ہے جو کہ غداری کے زمرے میں آتی ہے، درخواست گزار


ویب ڈیسک May 16, 2013
متحدہ قومی موومنٹ پر مکمل پابندی عائد کرکے الطاف حسین کو پاکستان لایا جائے، درخواست کا مؤقف فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں پاکستان کو توڑنے کی بات کی ہے جو کہ غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر مکمل پابندی عائد کرکے الطاف حسین کو پاکستان لایا جائے اور ٹی وی چینلز پر ان کی براہ راست تقاریر نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین نے چند روز قبل اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کراچی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتی تو پھر اس کو الگ کردیا جائے تاہم بعد میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، انہوں نے کراچی کو الگ کرنے کا مطالبہ نہیں بلکہ ارباب اختیار سے ایک سوال کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں