عمران خان سے ایسے بائونسر کرائونگا سب حیران رہ جائینگے شیخ رشید

میں اگلے 14 اگست تک ایک نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں، عمران کا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب


میں اگلے 14 اگست تک ایک نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں، عمران کا لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب ۔ فوٹو ایکسپریس

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہاکہ ہم عمران خان کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال موجودہ ظالمانہ نظام کو ختم کردیں گے۔ عمران خان کوچ ہیں سب جانتے ہیں لیکن ہم بھی سیاست کے کوچ ہیں۔ میں عمران خان سے ایسے بائونسر کرائوں گا کہ سب حیران رہ جائیں گے، لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے عمران خان سے سیٹیں مانگی ہیں لیکن میں عمران خان کو سییٹں دینے والا ہوں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اگلے 14 اگست تک ایک نیا پاکستان دیکھ رہا ہوں جس میں امن ہوگا جس میں سرمایہ کاری ہوگی۔ ہم بہت جلد وزیرستان جائیں گے اور دنیا کو پیغام دیں گے کہ وہاں بھی انسان بستے ہیں میں طالبان کو دعوت بھی دیتا ہوں کہ اب امن کا وقت آگیا ہے جب تک یہ جنگ چل رہی ہے کوئی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریگا، ڈرون حملے پاکستان میں کسی بھی طور پر قبول نہیں ۔

یہ حکومت تو این آر او کی پیداوار ہے جو ڈالر لے کر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں کرسی کی سیاست نہیں کرنا چاہتا میں تو تبدیلی چاہتا ہوں ۔اٹھارہ کروڑ عوام ہے مگر اس عوام کا کیا فائدہ کہ ہم اولمپک میں ایک بھی میڈل نہیں جیت سکے ۔میڈل کیسے جیت سکتے تھے کہ جب ہمارے ٹیلنٹ کے پاس گرائونڈز ہی نہیں ہیں ۔

ہم لاہور کے گورنر ہائوس میں ہاکی کی گرائونڈ بنائیں گے۔ راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عوامی مسلم لیگ اورتحریک انصاف نے لیاقت باغ میںمشترکہ طور پر سیاسی طاقت کامظاہرہ کیا، لال حویلی پہنچنے پر شیخ رشید نے عمران خان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کے دو بوسے بھی لیے، بعد ازاں دونوں قائدین میں ون آن ون مذاکرات ہوئے جس میں طے پایاکہ شیخ رشید این اے55 سے دونوں جماعتوںکے مشترکہ امیدوار ہونگے جبکہ این اے56 سے عمران خان خود امیدوار ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں