کینز فلم فیسٹیول کا افتتاح کرنا میرے لئے یادگار لمحہ تھا امیتابھ بچن

فیسٹول میں پوری دنیا کی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے درمیان بالی ووڈ کو اتنی اہمیت اورعزت ملی جو ناقابل یقین ہے،امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے کینز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے اپنا خطاب انگلش کے بجائے ہندی میں کیا۔

امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ فرانس میں ''کینز فلم فیسٹول'' کا افتتاح کرنا میرے لئے یاد گار لمحہ تھا جسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

امیتابھ بچن نے کینز فلم فیسٹیول کے افتتاح کے بعد بلاگ پراپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے ایک یادگار لمحہ تھا اور بھارتی فلم انڈسٹری کے لئے ایک تاریخی دن. انہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔


امیتابھ بچن نے کینز فیسٹیول کا نا صرف افتتاح کیا بلکہ وہ وہاں اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ''دی گریٹ گیٹس بائی'' کے پریمیئر کے لئے بھی موجود تھے، امیتابھ نے ٹوئٹر پر کینز کا افتتاح کرنے کو ایک خوشگوار تجربہ کہتے ہوئے لکھا کہ فیسٹول میں پوری دنیا کی فلم انڈسٹری کے لوگوں کے درمیان بالی ووڈ کو اتنی اہمیت اور عزت ملی جو نا قابل یقین ہے۔

کینز فلم فیسٹیول کے 66ویں ایڈیشن میں ہندی سینما کے 100 سال مکمل ہونے کا بھی جشن منایا گیا،فیسٹول 15 مئی سے 26 مئی تک جاری رہے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story