سین کی ڈیمانڈ کے تحت برہنہ نظر آنے میں کوئی برائی نہیں رنبیر کپور

اپنی پہلی فلم ’’سانوریاں‘‘ میں گیت کی برہنہ ہوکر عکسبندی کے دوران بھی مجھے کوئی شرم نہیں آئی تھی، رنبیر کپور


ویب ڈیسک May 16, 2013
اپنی پہلی فلم ’’سانوریاں‘‘ میں گیت کی برہنہ ہوکر عکسبندی کے دوران بھی مجھے کوئی شرم نہیں آئی تھی، رنبیر کپور فوٹو: فائل

COLOMBO:

بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے رنبیر کپور کہتے ہیں کہ انہیں فلم میں سین کی ڈیمانڈ پر برہنہ ہونے میں کوئی قباحت نظر نہیں آتی۔


بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اداکار ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ فلم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی اداکار کے برہنہ ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ اسی وجہ سے وہ کیمرے کے سامنے کوئی بھی حرکت کرنے میں عار محسوس نہیں کرتےتاکہ اس میں حقیقت کا رنگ بھرا جاسکے۔ اگر ہدایت کار انہیں مکمل برہنہ بھی دکھانا چاہتا ہے تو اس کے لئے بھی تیار ہیں۔


رنبیر کپور نے کہا کہ اپنی پہلی فلم ''سانوریاں'' میں انہوں نے ایک گیت کی عکسبندی کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں برہنہ ہونے کا سین عکسبند کرایا تھا اور اس میں انہیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوئی، وہ سمجھتے ہیں کہ اُس سین نے بڑی تعداد میں لوگوں کو سینما کا رُخ کرنے پر مجبور کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں