دنیا گھوم لی لیکن جنت نظیر کشمیر کا کوئی جواب نہیں شہزاد رائے

ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے تو پھر ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، شہزاد رائے


ویب ڈیسک August 06, 2018
جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے گاؤں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں،شہزاد رائے فوٹو:فائل

نامور پاکستانی گلوکار اورسماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں نے دنیا میں بہت سی خوبصورت جگہ دیکھی ہیں لیکن جنت نظیر وادی کشمیر ان سب میں سب سے زیادہ خوبصورت ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نہ صرف بہترین گلوکار ہیں بلکہ سماجی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں اس کے علاوہ انہیں سیاحت کا بھی بے حد شوق ہے اور وہ کئی خوبصورت مقامات کی سیر کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہزاد رائے کیلئے ستارہ امتیاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد رائے نے کہا ہے کہ میں دنیا کے کئی خوبصورت ترین مقامات کی سیر کرچکا ہوں لیکن جنت نظیر وادی آزاد کشمیر کے گاؤں آرانگ کیل سے زیادہ خوبصورت کوئی جگہ نہیں، ہمارے پاس بیش بہا خزانہ موجود ہے لیکن نجانے پھر بھی ہم بھیک کیوں مانگتے ہیں، پاکستان کے پاس سیاحت کے فروغ کے متعدد مواقع موجود ہیں۔

واضح رہے کہ شہزاد رائے پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اورپاکستان کی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کے لیے ہر وقت سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان کے لیے بہترین سماجی خدمات انجام دینے کے لیے انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ستارہ امتیاز سے بھی نوازاجاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔